شوگر ملز نے یوٹیلٹی اسٹورز کو63 روپے کلو چینی دینے سے انکار کردیا وزارت صنعت کی 63 روپے کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تاہم عدالتی حکم پر نان کمرشل صارفین کو70 روپے کلو چینی کی فراہمی پر تیار ہیں۔ شوگرملزایسوسی ایشن کا وزارت صنعت کو خط

  • اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2020ء شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی اسٹورز کو63 روپے کلو چینی دینے سے انکار کردیا ہ  وزارت صنعت کی 63 روپے کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تاہم عدالتی حکم پر نان کمرشل صارفین کو70 روپے کلو چینی کی فراہمی پر تیار ہیں  میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن نے وزارت صنعت و پیداوارکو خط ارسال کیا ہے۔<script async custom-element="amp-auto-ads"
  •         src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
  • </script>

  • جس میں چینی کی فروخت سے متعلق اپنی شرائط سے آگاہ کیا گیا ہے  شوگر ملز ایسو سی ایشن نے واضح کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو63 روپے کلو چینی نہیں دے سکتے۔ وزارت صنعت کی یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے کلو چینی فراہمی کی سفارش کی قانونی حیثیت نہیں۔ اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز کو 60 ہزار ٹن چینی دینے کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم 63 روپے کلو چینی نہیں دے سکتے۔<script async custom-element="amp-auto-ads"
  •         src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
  • </script>


  • خط میں متن میں مزید کہا گیا کہ عبوری عدالتی حکم کے تحت 70 روپے کلوچینی فراہمی پر تیار ہیں۔ گھریلو استعمال کیلئے نان کمرشل اداروں کو70 روپے کلو چینی دینے کو تیار ہیں۔ لہذا وفاقی حکومت چینی70 روپے کے حساب سے اٹھانے کے انتظامات کرسکتی ہے۔ جبکہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے تک شوگر ملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے کلو چینی دے گی۔<script async custom-element="amp-auto-ads"
  •         src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
  • </script>

  • دوسری جانب وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز اور دیگر ریٹیل شاپس پر صارفین کو 70روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں وزارت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رٹ پٹیشن میں حکم کی روشنی میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نان کمرشل صارفین کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔<script async custom-element="amp-auto-ads"
  •         src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
  • </script>

  • پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین کے نام خط میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گیارہ جون دو ہزار بیس کے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن وغیرہ کے نام ایک رٹ پٹیشن میں دیئے گئے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ نان کمرشل صارفین کو ستر فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کی جائے گی اور یہ کہ پاکستان شوگر ملزف ایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئندہ <script async custom-element="amp-auto-ads"
  •         src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
  • </script>
  • سماعت تک چینی دستیاب ہوگی اور نان کمرشل صارفین کو ستر روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

Comments